READ

Surah al-Mudathir

اَلْمُدَّثِّر
56 Ayaat    مکیۃ


74:41
عَنِ الْمُجْرِمِیْنَۙ(۴۱)
مجرموں سے،

74:42
مَا سَلَكَكُمْ فِیْ سَقَرَ(۴۲)
تمہیں کیا بات دوزخ میں لے گئی،

74:43
قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَۙ(۴۳)
وہ بولے ہم (ف۳۰) نماز نہ پڑھتے تھے،

74:44
وَ لَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِیْنَۙ(۴۴)
اور مسکین کو کھانا نہ دیتے تھے (ف۳۱)

74:45
وَ كُنَّا نَخُوْضُ مَعَ الْخَآىٕضِیْنَۙ(۴۵)
اور بیہودہ فکر والوں کے ساتھ بیہودہ فکریں کرتے تھے،

74:46
وَ كُنَّا نُكَذِّبُ بِیَوْمِ الدِّیْنِۙ(۴۶)
اور ہم انصاف کے دن کو (ف۳۲) جھٹلاتے رہے،

74:47
حَتّٰۤى اَتٰىنَا الْیَقِیْنُؕ(۴۷)
یہاں تک کہ ہمیں موت آئی،

74:48
فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِیْنَؕ(۴۸)
تو انہیں سفارشیوں کی سفارش کام نہ دے گی (ف۳۳)

{فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِیْنَ: تو انہیں  سفارشیوں  کی سفارش کام نہ دے گی۔} یعنی انبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام، فرشتے،شُہداء اورصالحین جنہیں  اللّٰہ تعالیٰ نے شفاعت کرنے کا اِذن دیا ہے وہ ایمانداروں کی شفاعت کریں  گے اور کافروں کی شفاعت نہیں  کریں  گے، لہٰذاجو لوگ ایمان نہیں  رکھتے انہیں  قیامت کے دن شفاعت مُیَسَّر بھی نہ ہو گی۔( مدارک، المدثر، تحت الآیۃ: ۴۸، ص۱۳۰۱، جلالین مع صاوی، المدثر، تحت الآیۃ: ۴۸، ۶ / ۲۲۷۴، ملتقطاً)

گناہگار مسلمانوں  کی شفاعت ہو گی :

            اس آیت سے ثابت ہوا کہ قیامت کے دن گناہگار مسلمانوں  کے لئے شفاعت ہو گی اور انہیں  شفاعت کام  بھی آئے گی اور یہ بات کثیر اَحادیث سے بھی ثابت ہے،جیسا کہ حضرت عبداللّٰہ بن شقیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : ’’میں  اِیلیا کے مقام پر ایک قافلے کے ساتھ تھا،ان میں  سے ایک شخص نے کہا:میں نے رسولُ   اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میری امت کے ایک آدمی کی شفاعت کے ذریعے بنو تمیم کی آبادی کی تعداد سے زیادہ لوگ جنت میں  داخل ہوں  گے۔ عرض کی گئی: یا رسولَ اللّٰہ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، کیا وہ شخص آپ کے علاوہ کوئی اور ہو گا؟ارشاد فرمایا: ’’ہاں ! میرے علاوہ کوئی اور ہو گا۔( ترمذی، کتاب صفۃ القیامۃ والرقائق والورع، ۱۱-باب منہ، ۴ / ۱۹۹، الحدیث: ۲۴۴۶)

            اورحضرت حارث بن قیس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مَروی ہے،نبی ٔاکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’میری امت کے بعض لوگ ایسے ہوں  گے جن کی شفاعت کے ذریعے قبیلۂ مُضَر کے لوگوں  سے زیادہ لوگ بخشے جائیں  گے۔( ابن ماجہ، کتاب الزہد، باب صفۃ النار، ۴ / ۵۳۱، الحدیث: ۴۳۲۳)

74:49
فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِیْنَۙ(۴۹)
تو انہیں کیا ہوا نصیحت سے منہ پھیرتے ہیں (ف۳۴)

{فَمَا لَهُمْ: تو انہیں  کیا ہوا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ مُشرکین نادانی اور بے وقوفی میں  گدھے کی طرح ہیں  کہ جس طرح شیر کو دیکھ کر خوفزدہ ہو کر گدھا بھاگتاہے اسی طرح یہ لوگ نبی ٔکریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تلاوتِ قرآن سن کر ان سے بھاگتے ہیں  اور قرآن کی نصیحتوں  سے اِعراض کرتے ہیں ۔( خازن، المدثر، تحت الآیۃ: ۴۹-۵۱، ۴ / ۳۳۲)

74:50
كَاَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنْفِرَةٌۙ(۵۰)
گویا وہ بھڑکے ہوئے گدھے ہوں،

74:51
فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍؕ(۵۱)
کہ شیر سے بھاگے ہوں (ف۳۵)

74:52
بَلْ یُرِیْدُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّؤْتٰى صُحُفًا مُّنَشَّرَةًۙ(۵۲)
بلکہ ان میں کا ہر شخص چاہتا ہے کہ کھلے صحیفے اس کے ہاتھ میں دے دیے جائیں (ف۳۶)

{بَلْ یُرِیْدُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ: بلکہ ان میں  سے ہر شخص چاہتا ہے۔} کفارِ قریش نے نبی ٔکریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَ سَلَّمَ سے کہا تھا کہ ہم اس وقت تک ہر گز آپ کی پیروی نہیں  کریں  گے جب تک کہ ہم میں  ہر ایک کے پاس اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے ایک ایک کتاب نہ آئے جس میں  لکھا ہواہو کہ یہ اللّٰہ تعالیٰ کی کتاب ہے اورفلاں  بن فلاں  کے نام ہے ہم اس میں  تمہیں  رسولُ   اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیروی کرنے کا حکم دیتے ہیں ۔اس پر اللّٰہ تعالیٰ نے اس آیت اور اس کے بعد والی آیت میں  ارشاد فرمایا کہ یہ نصیحت انہیں  کافی نہیں  اور نہ ہی وہ راضی ہوں  گے بلکہ ان میں  سے ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اسے اس کے نام پرنازل کئے ہوئے کھلے صحیفے ہاتھ میں  دیدیے جائیں ، ایسا ہرگز نہیں ہوگا کہ صحیفے ان کے ہاتھ میں  دیدئے جائیں بلکہ وہ لوگ آخرت سے ڈر تے نہیں  کیونکہ اگر انہیں  آخرت کا خوف ہوتا تو دلائل قائم ہونے اور معجزات ظاہر ہونے کے بعد اس قسم کی سرکشی والی حیلہ بازیاں  نہ کرتے۔( خازن، المدثر، تحت الآیۃ: ۵۲-۵۳، ۴ / ۳۳۲، روح البیان، المدثر، تحت الآیۃ: ۵۲-۵۳، ۱۰ / ۲۴۲، مدارک، المدثر، تحت الآیۃ: ۵۲-۵۳، ص۱۳۰۱، ملتقطاً)

74:53
كَلَّاؕ-بَلْ لَّا یَخَافُوْنَ الْاٰخِرَةَؕ(۵۳)
ہرگز نہیں بلکہ ان کو آخرت کا ڈر نہیں (ف۳۷)

74:54
كَلَّاۤ اِنَّهٗ تَذْكِرَةٌۚ(۵۴)
ہاں ہاں بیشک وہ (ف۳۸) نصیحت ہے،

{كَلَّا: سن لو!۔} اس آیت اوراس کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ اے لوگو! سن لو، بیشک وہ قرآن شریف عظیم نصیحت ہے تو جو چاہے اس سے نصیحت حاصل کرے کیونکہ اس کا فائدہ اسے ہی ہو گا اور وہ اللّٰہ تعالیٰ کے چاہنے سے ہی نصیحت حاصل کرسکتے ہیں  ۔وہی اللّٰہ اس لائق ہے کہ اس کے بندے اس سے ڈریں  اور ا س کے عذاب سے خوفزدہ ہوں ، اس پر ایمان لائیں  اور اس کی اطاعت کریں  اور وہی بندوں  کے سابقہ کفر اور گناہوں  کی مغفرت فرمانے والا ہے۔( خازن، المدثر، تحت الآیۃ: ۵۴-۵۶، ۴ / ۳۳۲)

اللّٰہ تعالیٰ سے ڈرنے کی فضیلت:

            حضرتِ انس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس آیت ’’هُوَ اَهْلُ التَّقْوٰى وَ اَهْلُ الْمَغْفِرَةِ‘‘ کے بارے میں ارشاد فرمایا’’اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے’’میں  اس لائق ہوں  کہ مجھ سے ڈرا جائے لہٰذا جو مجھ سے ڈرا اور ا س نے میرے ساتھ کوئی دوسرا خدا نہ بنایا تو میں  اس بات کا اہل ہوں  کہ اسے بخش دوں ۔( ترمذی، کتاب التفسیر، باب ومن سورۃ المدثر،۵ / ۲۱۷، الحدیث: ۳۳۳۹)

74:55
فَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗؕ(۵۵)
تو جو چاہے اس سے نصیحت لے،

74:56
وَ مَا یَذْكُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُؕ-هُوَ اَهْلُ التَّقْوٰى وَ اَهْلُ الْمَغْفِرَةِ۠(۵۶)
اور وہ کیا نصیحت مانیں مگر جب اللہ چاہے، وہی ہے ڈرنے کے لائق اور اسی کی شان ہے مغفرت فرمانا،

  FONT
  THEME
  TRANSLATION
  • English | Ahmed Ali
  • Urdu | Ahmed Raza Khan
  • Turkish | Ali-Bulaç
  • German | Bubenheim Elyas
  • Chinese | Chineese
  • Spanish | Cortes
  • Dutch | Dutch
  • Portuguese | El-Hayek
  • English | English
  • Urdu | Fateh Muhammad Jalandhry
  • French | French
  • Hausa | Hausa
  • Indonesian | Indonesian-Bahasa
  • Italian | Italian
  • Korean | Korean
  • Malay | Malay
  • Russian | Russian
  • Tamil | Tamil
  • Thai | Thai
  • Farsi | مکارم شیرازی
  TAFSEER
  • العربية | التفسير الميسر
  • Dutch | Leemhuis
  • Urdu | Sirat ul Jinan
  HELP

اَلْمُدَّثِّر
اَلْمُدَّثِّر
  00:00



Download

اَلْمُدَّثِّر
اَلْمُدَّثِّر
  00:00



Download