READ

Surah al-Waqi`ah

اَلْوَاقِعَة
96 Ayaat    مکیۃ


56:41
وَ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ ﳔ مَاۤ اَصْحٰبُ الشِّمَالِؕ(۴۱)
اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (ہی عذاب میں) ہیں
56:42
فِیْ سَمُوْمٍ وَّ حَمِیْمٍۙ(۴۲)
(یعنی دوزخ کی) لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی میں
56:43
وَّ ظِلٍّ مِّنْ یَّحْمُوْمٍۙ(۴۳)
اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں
56:44
لَّا بَارِدٍ وَّ لَا كَرِیْمٍ(۴۴)
(جو) نہ ٹھنڈا (ہے) نہ خوشنما
56:45
اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُتْرَفِیْنَۚۖ(۴۵)
یہ لوگ اس سے پہلے عیشِ نعیم میں پڑے ہوئے تھے
56:46
وَ كَانُوْا یُصِرُّوْنَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِیْمِۚ(۴۶)
اور گناہ عظیم پر اڑے ہوئے تھے
56:47
وَ كَانُوْا یَقُوْلُوْنَ ﳔ اَىٕذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ(۴۷)
اور کہا کرتے تھے کہ بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی ہوگئے اور ہڈیاں (ہی ہڈیاں رہ گئے) تو کیا ہمیں پھر اُٹھنا ہوگا؟
56:48
اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَ(۴۸)
اور کیا ہمارے باپ دادا کو بھی؟
56:49
قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِیْنَ وَ الْاٰخِرِیْنَۙ(۴۹)
کہہ دو کہ بےشک پہلے اور پچھلے
56:50
لَمَجْمُوْعُوْنَ ﳔ اِلٰى مِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ(۵۰)
(سب) ایک روز مقرر کے وقت پر جمع کئے جائیں گے
56:51
ثُمَّ اِنَّكُمْ اَیُّهَا الضَّآلُّوْنَ الْمُكَذِّبُوْنَۙ(۵۱)
پھر تم اے جھٹلانے والے گمرا ہو!
56:52
لَاٰكِلُوْنَ مِنْ شَجَرٍ مِّنْ زَقُّوْمٍۙ(۵۲)
تھوہر کے درخت کھاؤ گے
56:53
فَمَالِــٴُـوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَۚ(۵۳)
اور اسی سے پیٹ بھرو گے
56:54
فَشٰرِبُوْنَ عَلَیْهِ مِنَ الْحَمِیْمِۚ(۵۴)
اور اس پر کھولتا ہوا پانی پیو گے
56:55
فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ الْهِیْمِؕ(۵۵)
اور پیو گے بھی تو اس طرح جیسے پیاسے اونٹ پیتے ہیں
56:56
هٰذَا نُزُلُهُمْ یَوْمَ الدِّیْنِؕ(۵۶)
جزا کے دن یہ ان کی ضیافت ہوگی
56:57
نَحْنُ خَلَقْنٰكُمْ فَلَوْ لَا تُصَدِّقُوْنَ(۵۷)
ہم نے تم کو (پہلی بار بھی تو) پیدا کیا ہے تو تم (دوبارہ اُٹھنے کو) کیوں سچ نہیں سمجھتے؟
56:58
اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تُمْنُوْنَؕ(۵۸)
دیکھو تو کہ جس (نطفے) کو تم (عورتوں کے رحم میں) ڈالتے ہو
56:59
ءَاَنْتُمْ تَخْلُقُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الْخٰلِقُوْنَ(۵۹)
کیا تم اس (سے انسان) کو بناتے ہو یا ہم بناتے ہیں؟
56:60
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَیْنَكُمُ الْمَوْتَ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَۙ(۶۰)
ہم نے تم میں مرنا ٹھہرا دیا ہے اور ہم اس (بات) سے عاجز نہیں
56:61
عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ اَمْثَالَكُمْ وَ نُنْشِئَكُمْ فِیْ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ(۶۱)
کہ تمہاری طرح کے اور لوگ تمہاری جگہ لے آئیں اور تم کو ایسے جہان میں جس کو تم نہیں جانتے پیدا کر دیں
56:62
وَ لَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَةَ الْاُوْلٰى فَلَوْ لَا تَذَكَّرُوْنَ(۶۲)
اور تم نے پہلی پیدائش تو جان ہی لی ہے۔ پھر تم سوچتے کیوں نہیں؟
56:63
اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تَحْرُثُوْنَؕ(۶۳)
بھلا دیکھو تو کہ جو کچھ تم بوتے ہو
56:64
ءَاَنْتُمْ تَزْرَعُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الزّٰرِعُوْنَ(۶۴)
تو کیا تم اسے اُگاتے ہو یا ہم اُگاتے ہیں؟
56:65
لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنٰهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُوْنَ(۶۵)
اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کردیں اور تم باتیں بناتے رہ جاؤ
56:66
اِنَّا لَمُغْرَمُوْنَۙ(۶۶)
(کہ ہائے) ہم تو مفت تاوان میں پھنس گئے
56:67
بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ(۶۷)
بلکہ ہم ہیں ہی بےنصیب
56:68
اَفَرَءَیْتُمُ الْمَآءَ الَّذِیْ تَشْرَبُوْنَؕ(۶۸)
بھلا دیکھو تو کہ جو پانی تم پیتے ہو
56:69
ءَاَنْتُمْ اَنْزَلْتُمُوْهُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ(۶۹)
کیا تم نے اس کو بادل سے نازل کیا ہے یا ہم نازل کرتے ہیں؟
56:70
لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا فَلَوْ لَا تَشْكُرُوْنَ(۷۰)
اگر ہم چاہیں تو ہم اسے کھاری کردیں پھر تم شکر کیوں نہیں کرتے؟
56:71
اَفَرَءَیْتُمُ النَّارَ الَّتِیْ تُوْرُوْنَؕ(۷۱)
بھلا دیکھو تو جو آگ تم درخت سے نکالتے ہو
56:72
ءَاَنْتُمْ اَنْشَاْتُمْ شَجَرَتَهَاۤ اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِــٴُـوْنَ(۷۲)
کیا تم نے اس کے درخت کو پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرتے ہیں؟
56:73
نَحْنُ جَعَلْنٰهَا تَذْكِرَةً وَّ مَتَاعًا لِّلْمُقْوِیْنَۚ(۷۳)
ہم نے اسے یاد دلانے اور مسافروں کے برتنے کو بنایا ہے
56:74
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠(۷۴)
تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرو
56:75
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِۙ(۷۵)
ہمیں تاروں کی منزلوں کی قسم
56:76
وَ اِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِیْمٌۙ(۷۶)
اور اگر تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے
56:77
اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِیْمٌۙ(۷۷)
کہ یہ بڑے رتبے کا قرآن ہے
56:78
فِیْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍۙ(۷۸)
(جو) کتاب محفوظ میں (لکھا ہوا ہے)
56:79
لَّا یَمَسُّهٗۤ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَؕ(۷۹)
اس کو وہی ہاتھ لگاتے ہیں جو پاک ہیں
56:80
تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ(۸۰)
پروردگار عالم کی طرف سے اُتارا گیا ہے
  FONT
  THEME
  TRANSLATION
  • English | Ahmed Ali
  • Urdu | Ahmed Raza Khan
  • Turkish | Ali-Bulaç
  • German | Bubenheim Elyas
  • Chinese | Chineese
  • Spanish | Cortes
  • Dutch | Dutch
  • Portuguese | El-Hayek
  • English | English
  • Urdu | Fateh Muhammad Jalandhry
  • French | French
  • Hausa | Hausa
  • Indonesian | Indonesian-Bahasa
  • Italian | Italian
  • Korean | Korean
  • Malay | Malay
  • Russian | Russian
  • Tamil | Tamil
  • Thai | Thai
  • Farsi | مکارم شیرازی
  TAFSEER
  • العربية | التفسير الميسر
  • Dutch | Leemhuis
  • Urdu | Sirat ul Jinan
  HELP

اَلْوَاقِعَة
اَلْوَاقِعَة
  00:00



Download

اَلْوَاقِعَة
اَلْوَاقِعَة
  00:00



Download